رائے بریلی/10اکتوبر(ایجنسی) رائے بریلی کے ہرچند پوراسٹیشن کے پاس نیوفرکا ایکسپریس کی انجن سمیت پانچ ڈبے بدھ کی صبح پٹری سے اترگئے۔ اس حادثے میں 7 لوگوں کے موت ہو جانے کی خبرہے جبکہ 35 لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی لوگوں اورہرچند پوراسٹیشن کے اسٹاف کے ساتھ این ڈی آرایف کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپئے اورشدید طورپرزخمیوں کے لئے 50 ہزار روپئے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب وزیرریل پیوش گوئل نے اعلان کیا ہے کہ اس حادثہ میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے اہل خانہ کو ریلوے کی طرف سے 5-5 لاکھ روپئے کامعاوضہ دیا جائے گا۔ وہیں شدید طورپرزخمیوں کو ایک لاکھ اورمعمولی طورپرزخمی ہونے والوں کو 50 ہزار روپئے کا معاوضہ دیا جائے گا۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">معامے میں شمالی ریلوے کے اے ڈی آرایم نے بتایا کہ 14003 نیو فرکا ایکسپریس پٹری سے اترگئی ہے۔ اس کے لئے ریلوے نے ہیلپ لائن نمبرجاری کردیا ہے۔ اس سے قبل رائے بریلی ٹرین حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی پی اوپی سنگھ نے این ڈی آرایف کی دوٹیموں کو جائے حادثہ کے لئے روانہ کردیا ہے۔ لکھنواوروارانسی سے این ڈی آرایف کی ٹیمیں جائے حادثہ کے لئے روانہ ہوچکی ہیں۔
اس سے قبل رائے بریلی کی ایس پی سجاتا سنگھ نے بتایا کہ ابھی تک پانچ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ زخمیوں کوضلع کے الگ الگ اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ شدید طورپرزخمی لوگوں کو لکھنوریفرکیا گیا ہے۔ موقع پرڈی ایم، ایس پی اورسی ایم او بھی موجود ہیں۔ فی الحال ریلوے کی طرف سے ہیلپ لائن نمبرجاری کردیا گیا ہے۔