the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

تعلیمی اداروں کی ترقی کیلئےمحمد جاوید حسین پینل کوووٹ دینے کی اپیل

رائچور: کرناٹک کے رائچورکی نیوایجوکشن سوسائٹی کاشمار شہرکی قدیم سوسائٹیوں میں کیاجاتاہے۔ اس سوسائٹی کے تحت گزشتہ کئی دہوں سے مختلف تعلیمی ادارے چلائے جارہے ہیں۔ جن میں قومی مدرسہ اردو میڈیم پرائمری اسکول ،نیا مدرسہ اردو میڈیم پرائمری اسکول،قومی مدرسہ اردو میڈیم ہائی اسکول فرگرلز،نیا مدرسہ اردو میڈیم ہائی اسکول فر بوائز، پرنسس فاطمہ ایسین گرلز جونئر کالج اور ڈگری کالج شامل ہے۔

نیوایجوکیشن سوسائٹی کے تحت پھرایک بار انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ اس مرتبہ کے انتخابات میں دو پینل مقابلہ کررہے ہیں۔ محمد جاوید حسین کی قیادت والے پینل میں نائب صدر کی حیثیت سے محمد عثمان گھر سنسار،سیکریٹری کی حیثیت سے محمد عبدالحی



فیروز،جوائنٹ سیکریٹری کی حیثیت سے محمدعظیم،خازن کی حیثیت سے محمدارشاد حسین اورارکان مجلس عاملہ میں اے این بی باشاہ شیخ،محمد غوث،محمد کلیم ایڈوکیٹ،عبدالشکیل ،محبوب پاشاہ کے علاوہ محمد واجد علی شامل ہیں۔ محمد جاویدحسین پینل کا نشان آٹوہے۔ صدر کے عہدے کے امیدوار محمدجاوید حسین اور سکریٹری کے عہدے کے امیدوار محمد عبدالحی فیروز نے کہاکہ انکے پینل کانصب العین رائچورشہر کے نونہالوں اور نوجوانوں کو جدید وعصری تعلیم سے جوڑنا،اردوزبان کو فروغ دینے کے علاوہ نوجوان لڑکے لڑکیوں کیلئے مسابقتی امتحانات کی تیاری کیلئے کوچنگ کااہتمام کرناہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ نیو ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چلائے جانے والے سبھی تعلمی اداروں کی ترقی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائینگے۔ واضح رہے کہ نیوایجوکیشن سوسائٹی کے انتخابات کی 26 نومبر 2023 کو صبح 9 بجے سے لیکردوپہر3 بجے تک پولنگ ہوگی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.