غزہ، 25 جون (یو این آئی) حماس کے سیاسی بیور ور کن عزت الرشق نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم غزہ میں نسل کشی کو جاری رکھنے کے لیے جنگ بندی معاہدے سے کترا رہے ہیں عزت الرشق نے بن یامین نیتین یا ہو کے ایک جزوی جنگ بندی معاہدے سے متعلق بیانات کے جواب میں اس بات کا اظہار کیا ہے۔
الرشق نے کہا کہ نیتین یا ہو کے ایک جزوی جنگ بندی معاہدے کی آڑ میں حملے جاری رکھنے سے متعلق بیانات اسیروں کے اہل خانہ سے جھوٹ بولنے اور ان کی اولادوں کے انجام کے معاملے میں انہیں اندھیرے میں رکھنے کے مترادف ہے، نیتین یاہو کا اصل مقصد جنگ
بندی معاہدے سے کتراتے ہوئے نسل کشی جاری رکھنا ہے۔