the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی۔ چھ روزہ دورے پر ہندوستان آئے اسرائیل کے  وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو اپنی اہلیہ سارہ کے ساتھ تاج محل کا دیدار کرنے آج آگرہ جائیں گے۔  اسرائیلی وزیر اعظم صبح 10:20 سے 12:30 بجے تک تاج محل میں ہوں گے۔ اس دوران عام سیاحوں کو تاج محل میں داخلہ کی اجازت نہیں ملے گی۔  اسرائیلی وزیر اعظم کے جانے کے بعد تاج محل کو عام سیاحوں کے لئے کھولا جائے گا۔

نیتن یاہو آگرہ میں تقریبا 4 گھنٹے رہیں گے۔ تاج محل کے دیدار کے بعد ہوٹل میں کچھ دیر تک آرام کریں گے۔ اس کے بعد یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ لنچ کریں گے۔ نیتن یاہو کے تاج محل کے دورے کو لے کر آگرہ  میں سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ ہندوستان اور اسرائیل نے 25سال پرانے اپنے سفارتی رشتوں کو دونوں ملکوں کے عوام



کے روشن مستقبل کو ذہن میں رکھتے ہوئے آگے بڑھانے کےنئے عزم کے ساتھ کل نئی دلی میں باہمی تعاون کے 9معاہدوں پر دستخط کئے تھے جن میں سائبرسیکورٹی ،خلائی ٹکنالوجی ،فضائی خدمات سے لیکر ہومیوپیتھک علاج اور قابل تجدید توانائی کو محفوظ کرنے کے شعبہ میں تعاون کے معاہدے شامل ہیں ۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے مابین یہاں حیدرآباد ہاؤس میں ہوئی دوطرفہ میٹنگ میں یہ فیصلے کئےگئے ۔ میٹنگ میں وزیرخارجہ سشما سوراج ، وزیر دفاع نرملا سیتا رمن ،زراعت وکسانوں کی بہبود کے وزیر رادھاموہن سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال ،جارجہ سکریٹری ایس جے شنکر ،وزارت خارجہ میں سکریٹری (اقتصادی تعلقات )وجے گوکھلے ،ہندستان میں اسرائیل کے سفیر ڈینئل کارمین موجود تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.