کلکتہ 23مئی (یواین آئی)نیتا جی سبھاش چندر بوس کے 123 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ نیتاجی کی آئیڈولوجی میں فرقہ پرستی کے لئے کوئی جگہ نہیں تھی اور وہ مذہبی بنیادوں پر تقسیم کے سخت مخالف تھے۔
نیتاجی
کی یوم پیدائش پر دارجلنگ میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہاکہ نیتاجی ہندو مہاسبھاکہ نظریات کے سخت مخالف تھے۔
نیتاجی مذہبی بنیاد پر تقسیم کے سخت مخالف تھے ان کا ماننا تھا کہ ہندوستان کو متحد رکھنے کا واحد ذریعہ سیکولراز م کی راہ پر چلنا ہے۔