کھٹمنڈو، 30 مئی (یو این آئی) نیپال کے تارا ایئر کے طیارے کے حادثے کی جگہ سے پیر کو 14 لاشیں برآمد ہوئیں، جو اتوار کو 22 لوگوں کے ساتھ لاپتہ ہو گیا تھا، جن میں چار ہندوستانی بھی شامل تھے۔
مقامی اخبار’ کھٹمنڈو پوسٹ‘ نے امدادی کارکنوں کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امدادی کارکنوں نے تارا ایئر کے حادثے کی جگہ سے 14 لاشیں نکال لی ہیں اور باقی کی باقیات کی تلاش جاری ہے۔
نیپالی فوج نے کہا کہ
طیارے کا ملبہ طیارے کے لاپتہ ہونے کے تقریباً 20 گھنٹے بعد ملا۔ ملک کے شمال مغربی حصے میں مستونگ ضلع کے تھسانگ کے سانو سورے بھیر میں 14,500 فٹ کی بلندی پر ملبہ ملا۔
نیپالی فوج کے ترجمان نارائن سلوال نے ٹویٹ کیا، "سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے تباہ ہونے والے طیارے کا پتہ لگا لیا ہے۔"
تارا ایئر کے ترجمان سدرشن برٹولا نے ریسکیو اہلکاروں سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر بتایا کہ اب تک 14 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔