نئی دہلی، 15 جون (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواش ‘کے ہدف کو پورا کرنے میں نیتی آیوگ کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ سال 2024 تک ملک کو پانچ لاکھ کروڑ ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف چیلنج سے بھرپور ہے لیکن حاصل کرنے کی اہل ہے۔
مسٹر مودی نے راشٹرپتی بھون کے ثقافتی مرکز میں منعقدہ نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی پانچویں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ آمدنی اور روزگار میں اضافہ کے لئے برآمداتی شعبہ بہت اہم ہے اور ریاستوں کو برآمدات کے فروغ پر توجہ دینی چاہئے۔ دنیا کے
سب بڑی جمہوریت ہندوستان میں حال ہی میں اختتام پذیر عام انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تمام ممالک کو ترقی کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے غریب، بے روزگاری، خشک سالی، سیلاب، آلودگی، بدعنوانی اور تشدد وغیرہ سے سب کو مل کر لڑنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم انڈیا کے اس پلیٹ فارم پر ہر کسی کا ایک ہی ہدف 2022 تک نیا ہندوستان کی تعمیر کرنا ہے۔سوچھ بھارت ابھیان اور پردھان منتری رہائش گاہ یوجنا کو ملنے والی کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاست کے ساتھ مل کر کام کرنے سے یہ کامیابی مل سکتی ہے۔