: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بڑے پیمانے پر مبینہ بددیانتی اور دیگر بے ضابطگیوں کی وجہ سے میڈیکل میں گریجویٹ سطح کی تعلیم کے داخلے کے لئے 5 مئی کو ہونے والے قومی اہلیتی داخلہ ٹیسٹ (نیٹ یوجی) 2024 منسوخ کرکے اس کے دوبارہ انعقاد کی درخواستوں پر اپنی سماعت جمعرات کو 18 جولائی
تک ملتوی کردی چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس جے بی پاردی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے سماعت کی اگلی تاریخ طے کرتے ہوئے کہا کہ اس (بنچ) کے علاوہ کچھ اور عرضی گزاروں نے اب تک مرکزی حکومت اور امتحانات کا انعقاد کرنے والی باڈی نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے ذریعہ بدھ کو دائر حلف نامے پر غورنہیں کیا ہے۔