: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 20 جون (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ میڈیکل انٹرنس ایگزامینیشن (این ای ای ٹی) کا پرچہ لیک ہونے سے لاکھوں بچوں کا مستقبل تباہ ہوگیا ہے اس لئے اس جرم کے قصورواروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے انہیں سخت
سزا دینے کی ضرورت ہے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ پیپر لیک ایک خطرناک بیماری ہے اور اس کی لیبارٹری پہلے گجرات میں تھی اور پھر یہ بڑے پیمانے پر مدھیہ پردیش اور اتر پردیش میں پھیل گئی۔