حیدرآباد،٢٦ اپریل (ذرائع) کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے ایک نئی طرز سیاست کی ضرورت پر زور دیا ہے، جو ملک اور دنیا بھر میں عوامی مسائل کو سمجھتے ہوئے غصے، خوف اور نفرت کا محبت اور خلوص سے مقابلہ کر سکے۔
راہل گاندھی حیدرآباد میں جاری بھارت سمٹ سے خطاب کر تے ہوئے کہا
کہ دنیا بھر میں ایک عالمی ترقی پسند تحریک کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری سیاست بنیادی طور پر تبدیل ہو چکی ہے اور اب ایک نئی طرز سیاست تشکیل دینا ضروری ہے۔راہل اپنے کنیاکماری سے کشمیر تک پیدل یاترا کے تجربات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو سننے کی اشد ضرورت ہے۔