نئی دہلی،12 مارچ (یو این آئی)حکومت نے جمعرات کے روز ملک کو یقین دلایا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے غیرممالک میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کو واپس لانے لئے ترجیحی بنیاد پر کام کر رہی ہے۔ اور انھیں واپس لانے کے لئے پر عزم ہے ۔ ایران کے بعد اٹلی میں پھنسے ہندوستانیوں کی واپسی بھی یقینی بنائی جائے گی۔
وزیر خارجہ ایس جے شنکر
نے کرونا وائرس کی وجہ سے پھنسے ہندوستانیوں کے بارے میں آج لوک سبھا میں از خود دئے گئے بیان پر ممبران کے وضاحت کے مطالبہ پر کہا کہ حکومت ان ملکوں سے شہریوں کو واپس لانے کے لئے ترجیحی بنیاد پر کام کر رہی ہے۔ جہاں کورونا کا قہر جاری ہے۔ابھی ایران اور اٹلی کی صورت حال زیادہ پریشان کن ہے۔اس لئے حکومت کا فوکس ان دونوں ملکوں پر پہلے ہوگا۔