: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد31اگست(ایجنسی)نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ ہندوستان نے ماضی میں کسی بھی ملک پر حملہ نہیں کیا ہے اور مستقبل میں بھی ایسانہیں کرے گا تاہم انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر کوئی ہندوستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کرے گا تو اس کو مناسب جواب دیا جائے گا۔انہوں نے وزارت خارجہ اور انڈین اسکول آف بزنس کی جانب سے مشترکہ طورپر یہاں منعقدہ کانفرنس”انتشار کے ماحول میں معاشی ڈپلومیسی“سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان امن۔محبت والا ملک ہے اور یہ اس بات میں یقین رکھتا ہے کہ ساری دنیا ایک خاندان ہے،ہر کسی کو خوش رہنا چاہئے۔انہوں نے کہا”ہم نے کسی بھی ملک
پر ماضی میں حملہ نہیں کیا اور مستقبل میں بھی ایسا نہیں کریں گے تاہم اگر کوئی ہندوستان کے داخلی معاملات میں دخل دیتا ہے تو اس کو مناسب جواب دیاجائے گا۔ہر کسی کو بشمول ہمارے پڑوسی(پاکستان کا نام لئے بغیر)کو یہ سمجھنا چاہئے جو دہشت گردی کے لئے فنڈس فراہم کررہا ہے اور امداد فراہم کررہا ہے جو ان کے لئے اورپوری دنیا کیلئے اچھی بات نہیں ہے۔ہم پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں“۔نائیڈو نے کہا کہ ہندوستان کی وسیع بنیادی پالیسی ہے اور ہم کسی بھی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں چاہتے اور یہ بھی نہیں چاہتے کہ کوئی بھی ملک ہمارے داخلی معاملات میں دخل اندازی کرے“۔