نئی دہلی ،9اگست (یواین آئی)جنتادل یونائیٹڈ کے ہری ونش نارائن سنگھ کے ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے پر راجیہ سبھا میں جمعرات کو انکا گرم جوشی سے خیر مقدم کیاگیا اور انھیں یہ مقام حاصل ہونے پر مبارک باد دی گئ۔
بینک ملازم سے صحافی اور صحافی سے رکن پارلیمنٹ بنے ہریونش کو جب ایوان میں ڈپٹی چیئرمین منتخب کیاگیا تو وزیراعظم نریندرمودی ،چیئرمین ایم وینکیانائیڈو،ایوان کے لیڈر ارون جیٹلی ،اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد سمیت ایوان میں سبھی پارٹیوں کے رہنما ؤں نے ہریونش کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور انھیں عوام حامی صحافی ،بہترین رکن پارلیمنٹ اور مہذب اور باوقار شخصیت اور ہندی سے پیار کرنے والا بتایا۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">مسٹر جیٹلی نے مسٹر ہریونش کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ وہ ایوان میں پوری تیاری کے ساتھ بولتے ہیں انکی ریسرچ پوری ہوتی ہے ۔انکی شخصیت میں وقار اور باتوں میں سلیقہ ہوتاہے وہ ذاتی حملہ نہیں کرتے اور ایوان میں خلل نہیں ڈالتے وہ ایک ایسے شخص ہیں جو اصولوں پر چلتاہے ۔
انھوں نے کہاکہ مسٹر ہریونش کے ڈپٹی چیئرمین بننے سے عہدے کا وقار برقراررہے گا اور ایوان کی کارروائی بہتر طریقہ سے چلے گی اور بحث معیار بڑھے گا انھوں نے مسٹر آزاد کے تبصرے پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے انتخاب میں حمایت ہماری رہی اور وہ مسٹر آزاد کے ساتھ بیٹھے ہیں لیکن دیکھتے ہماری طرف ہیں ۔انھوں نے کہاکہ اپوزیشن کو عوامی موضوعات اٹھانے کا حق ہے لیکن ڈپٹی چیئرمین کاکام توازن پیدا کرناہے ۔