رائے پور،2نومبر:- نائب صدر ایم وینکئیا نائیڈو نے نکسلیوں سے بندوق چھوڑنے اور ریاست ،ملک اور سماج کی بہتری کےلئے جمہوریت کے راستے پر چلنے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر نائیڈو نے
پانچ روزہ ریاستی تہوارکا افتتاح کرنے کے بعد منعقد تقریب سے کل رات یہاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’بُلٹ‘سے زیادہ طاقت’بیلٹ‘ (ووٹ کی پرچی)میں ہوتی ہے۔
جمہوریت میں تشدد کےلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔