لندن، 3 فروری (یو این آئی) گیلپ سروے اور بلومبرگ کے بعد اب برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ تین بار پاکستان کے وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف پارلیمانی انتخابات میں جیت کے واضح دعویدار ہیں
انتخابات 8 فروری کو ہونے والے ہیں اور ان کی تاجپوشی یقینی ہے
بی بی سی کی خبر کے مطابق، سابق پاکستانی وزیر اعظم کی آخری مدت بدعنوانی کے مقدمات میں ان کی سزا کے ساتھ ختم ہوئی اور اس سے کچھ عرصہ قبل انہیں ایک فوجی بغاوت میں معزول کر دیا گیا تھا۔