اسلام آباد/23جولائی(ایجنسی) جیل میں بند پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ہسپتال میں شریک کرانے پر فیصلہ کرنے کے لیے میڈیکل بورڈ آج انکی جانچ کررہا ہے، پاکستانی میڈیا میں خبریں آئی ہیں کہ شریف کا گردہ خراب ہونے کی کگار پر ہے، شریف(68) اور انکی بیٹی مریم (44) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 10 اور سات سال کی جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں، لندن میں چار عالیشان فلیٹوں کی ملکیت
سے جوڑے معاملوں میں ایک عدالت نے انہیں چھ جولائی کو انہیں بدعنوانی کا مجرم ٹہرایا تھا.
پاکستان کی میڈیا خبروں کے مطابق جیل کے حالات کے سبب نواز کو بہت زیادہ پسینہ آرہا ہے۔ اسپتال میں بیمار شریف کو فور فلوئڈ دینے کی سہولت نہیں ہے۔ مقامی میڈیا کی خبر کے مطابق نواز کو اسپتال لے جانا ضروری ہے اور اگر ایسا نہیں کیا جاتا ہے تو ہنگامی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔