5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟
حیدرآباد/23اکتوبر(ایجنسی) یہ خبر انتہائی افسوس
کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ حیدرآبادی تہذیب کی ایک نمائندہ اور ممتازشخصیت ’دانشور’
ماہر تعلیم نواب شاہ عالم خان اس دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔ وہ تقریباً 96برس کے
تھے۔ پیر 23اکتوبر کی صبح کی اولین ساعتوں میں ان کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد
عصر مسجد سلیمہ خانتون حمایت نگر میں اداکی گئی۔ نواب
شاہ
عالم خان چیرمین انوارالعلوم ایجوکیشنل سوسائیٹی و حیدرآباد سگریٹ فیکٹری اور کئی
دیگر تعلیمی اداروں کے سربراہ تھے ۔
پسماندگان میں 7فرزندان نواب محبوب عالم خاں’
نواب قادرعالم خاں’ نواب زاہد عالم خاں’ نواب محمد عالم خاں’ نواب محمود عالم خاں’
نواب احمد عالم خاں’ نواب ڈاکٹر مصطفے عالم خاں شامل ہیں۔