: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/10جون(ایجنسی) پنجاب کے وزیر اور کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے خود کو اہم مقامی حکومتی محکمہ سے ہٹائے جانے کے کچھ دن بعد پارٹی صدر راہل گاندھی سے پیر کو دہلی میں ملاقات کی اور انہیں ریاست کی "پوزیشن" سے آگاہ کیا، سدھو نے ٹیوٹ کیا، کانگریس صدر سے ملاقات کی، انہیں اپنا خط سونپا، انہیں حالات سے آگاہ کرایا، کرکٹر سے رہنما بنے سدھو نے راہل گاندھی، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور سینئر رہنما احمد پٹیل کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی، ذرائع کے مطاببق نوجوت سنگھ سدھو نے راہل گاندھی کو خط لکھ کر کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کو شہری سیٹوں میں 64 فیصدی ووٹ ملے ہیں جبکہ دہی علاقوں میں پارٹی کی شکست ہوئی ہے انہیں انعام کے طور پر کئی اور محکمے دئے گئے لیکن شہری علاقے میں کانگریس نے جہاں اچھا مظاہرہ کیا تب بھی مجھ سے مقامی بلدیاتی وزرات چھین لیا گیا-