نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) حکومت نے کھانے کے تیل کی درآمد پر انحصار کو کم کرنے اور اس کی پیداوار بڑھانے کے لیے 11040 کروڑ روپے کا قومی مشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں وزارت
زراعت کی اس تجویز کو منظوری دی گئی۔ حکومت نے پام کی کاشت پر کاشتکاروں کو دی جانے والی سبسڈی اور پودے لگانے کے لئے مدد دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
شمال مشرقی علاقے میں پام سے متعلقہ صنعتوں کے قیام کے لیے 5 کروڑ روپے تک کی امداد دی جائے گی۔