نئی دہلی، 14 اپریل (یواین آئی) صدر رام ناتھ كووند، نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ رام جی امبیڈکر کو ان کی 127 ویں جینتی پر خراج عقیدت پیش کی۔
ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج تحسین پیش کرنے کی اہم تقریب پارلیمنٹ ہاؤس کے کیمپس میں
منعقد کی گئی جہاں ان کے مجسمہ پر مسٹر كووند ، مسٹر نائیڈو اور مسٹر مودی نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔
اس موقع پر لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، کانگریس صدر راہل گاندھی، مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، سماجی انصاف اور تفویض کے وزیر تھاورچند گهلوت بھی موجود تھے۔