نئی دہلی/22فروری(ایجنسی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سے نکالے گئے لیڈر اور اترپردیش کے سابق وزیر نسیم الدین صدیقی اپنے 100سے زائد ساتھیوں کے ساتھ آج کانگریس میں شامل ہوگئے۔
کانگریس کے اترپردیش کے انچارج اور
راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے مسٹر صدیقی اور دیگر لیڈروں کا پارٹی میں استقبال کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ مسٹر راہل گاندھی کی قیادت پر دوسری جماعتوں کے لیڈروں کے اعتماد میں اضافہ کی علامت ہے۔
تبدیل ہورہے حالات کے پیش نظر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آئندہ وقت میں کئی جماعتوں کے لیڈر اسی طرح سے پارٹی میں شامل ہوں گے۔