بیجنگ/15فروری(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی کے آج کے اروناچل پردیش کے دورے پر چین نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو تنازع کو مزید الجھانے والا کوئی کام نہیں کرنا چاہئے۔
چین کی
سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے ایک بیان جاری کر کےکہا ہے، "چین-ہندسرحد پر چین کی پوزیشن اٹل اور واضح ہے'۔
انہوں نے کہا، 'چینی حکومت نے نام نہاد اروناچل پردیش کو کبھی تسلیم نہیں کیا ہے اور وہ متنازعہ علاقہ میں ہندوستانی رہنما (مسٹرمودی) کے دورے کی سخت مخالفت کرتی ہے۔