the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 18 فروری (ایجنسی) ہندوستان اور ارجنٹینا نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ایک ساتھ مل کر کام کرنے کا پیر کے دن اپنے عزم کا اظہار کیا اور وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ پلوامہ حملے نے واضح کردیا ہے کہ بات چیت کا وقت گذر چکا ہے۔

ہندوستان کے دورے پر آئے ارجنٹینا کے صدر Mauricio Macri ماریسیو ماکری کے



ساتھ وفد سطح کی بات چیت کے بعد ایک مشترکہ میڈیا بریفنگ میں مسٹر مودی نےکہا کہ "پلوامہ میں سفاکانہ حملےسے یہ بات صاف ہوجاتی ہے کہ بات چیت کا وقت گذرچکا ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف موثراقدام نہیں کرنے اور سخت رخ اختیار کرنے میں ہچکچاہٹ سے دہشت گرد ی میں اضافہ ہوتا ہے۔" اس میٹنگ کے بعد دونوں فریقوں نے دفاع سمیت 10 شعبوں میں تعاون میں اضافہ کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے۔ مسٹر ماکری نے بھی گزشتہ 14 فروری کو جموں وکشمیر کے پلوامہ ضلع میں مرکزی ریزرو پولس فورس کے جوانوں پر ہوئے ہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔ انہوںنے اسے "سفاکانہ حملہ" قرار دیتے ہوئے شہیدوں کے اہل خانہ کے تئیں دلی رنج وغم کا اظہار کیا۔ انہوںنے کہا کہ اس طرح کا فعل انسانی جذبے کے خلاف ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.