the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی،29جنوری(ایجنسی)وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو طلبہ کو امتحان سے پہلے ذہنی تناؤ سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے سرپرستوں سےاپنے بچوں پر کامیابی پانے کےلئے دباؤ نہ بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ" امتحان کے گلیارے سے باہر بھی زندگی ہوتی ہے،اس لئے بچوں کی صلاحیتوں کو جاننا ضروری ہے۔"

مسٹر مودی نے یہاں تال کٹورا اسٹیڈیم میں ملک اور غیر ملک سے آئے دو ہزار طلبہ ،سرپرستوں اور اساتذہ کے ساتھ "امتحان پر بات چیت2.0" میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ وہ طلبہ،اساتذہ یا سرپرستوں کو کوئی نصیحت دینے نہیں آئے ہیں بلکہ یہ کہنے آئے ہیں کہ دسویں یا بارہویں کا امتحان زندگی کا امتحان نہیں ہے بلکہ امتحان کے گلیارے کے باہر بھی زندگی ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ امتحان کی اہمیت تو ہے لیکن یہ کوئی زندگی کا امتحان نہیں ہے،ایسا سوچنےسے امتحان کا بوجھ کم ہوجائےگا۔
انہوں نے طلبہ سے کہا کہ وہ ماں باپ کی باتوں کو غور سے سنیں لیکن سرپرستوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر کامیابی پانےکےلئے دباؤ نہ بنائیں اور دوسرے بچوں کی کامیابی سے ان کا موازنہ نہ کریں بلکہ اپنے بچوں کی صلاحیت اور طاقت کو جانیں اور اپنی زندگی کی ناکامیوں کو بچے کے ذریعہ پورا کرنے کی کوشش نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ سرپرستوں کے خواب ہونے چاہئے لیکن اپنے خواب پورے کرنے کےلئے بچوں پر دباؤ بنانے سے صورت حال بگڑ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرپرستوں کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کریں۔انہوں نے کہا کہ ماں باپ کو دوسروں کے سامنے اپنے بچوں کی غلطیوں کا ذکر نہیں کرنا چاہئے۔



style="box-sizing: border-box; position: absolute; z-index: 3; margin: 207.2px auto 0px; animation-name: fadeIn; color: rgb(51, 51, 51); font-family: "Ek Mukta", sans-serif; font-size: 15px; text-align: start; background-color: rgb(255, 255, 255); width: 526px; height: 88.8px;">




اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.