: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 14 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں آج منعقدہ اہم میٹنگ میں الیکشن کمیشن کے کمشنروں کے دو خالی عہدوں کے لیے دو ناموں پر اتفاق قائم ہو گیا اور جلد ہی ان کی تقرری کے باضابطہ احکامات جاری کیے جانے کا امکان ہے اس میٹنگ میں وزیر اعظم
کے علاوہ وزیر داخلہ امت شاہ اور لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری موجود تھے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسٹر چودھری نے بتایا کہ حکومت کو کمیٹی میں اکثریت حاصل ہے اور پنجاب سے مسٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور کیرالہ سے مسٹر گیانیش کمار گپتا کو الیکشن کمشنر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔