: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
وجے واڑہ/20اپریل(ایجنسی) آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو مرکزی حکومت کے ذریعہ ریاست کو خاص درجہ (ایس سی ایس ) نہیں دئے جانے کے خلاف آج یہاں آئی جی ایم اسٹیڈیم میں' دھرم پورتا گیلری ' میں ایک روز ہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ۔ بابو نائیڈونے بھوک ہڑتال پر بیٹھنے سے قبل مہاتما گاندھی ، تیلگو دیشم پارٹی کے بانی این ٹی راما راؤ ، ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر
اور مجاہد آزادی پوٹی شری رامولو کی تصاویر پر پھولوں کے ہار چڑھائے ۔
کنک درگا مندر کے پجاری اور مذہبی پیشوا نے بھوک ہڑتال شروع کرنے سے پہلے انھیں دعائیں دیں ۔ ان کا ٓج یوم پیدائش بھی ہے ۔ وزیر اعلی نے کالا بلا لگا کر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا ۔ مسٹر نائیڈو کے علاوہ ان کے لڑکے نارا لوکیش ، وزیر نینی دیوی ، اما مہیشور راؤ، کولورویندر ، این آنند بابو سمیت کئی ممبران پارلیمنٹ اور ممبر اسمبلی بھی بھوک ہڑ تال پر بیٹھے ۔