نئی دہلی،22 مارچ (یواین آئی) نائب صدر جمہوریہ ایم وینکئیا نائیڈو نے پانی کا استعمال احتیاط کے ساتھ کرنےکی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے ضائع نہیں کرنا چاہئے۔
مسٹر نائیڈو نے پانی کے عالمی دن پر منگل کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ سبھی لوگوں کو پانی کا استعمال احتیاط کے ساتھ کرنے کا عزم کرنا چاہئے۔ پائیدار ترقی کےلئے پانی بنیادی عنصر ہے اور اس بیش قیمتی وسائل کا تحفظ کیا
جانا لازمی ہے۔
انہوں نے کہا،’’پانی کے عالمی دن پر اپیل کرتا ہوں کہ اس زندگی کو برقرار رکھنے والے قدرتی وسائل کا استعمال احتیاط سے کریں۔پانی کو ضائع نہ کریں،بے جا نہ بہائیں ،آبی وسائل کو صاف رکھیں،ان کا تحفظ کریں۔ پانی زندگی کا دوسرا نام ہے۔‘‘
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ پانی کا استعمال کم ہونا چاہئے اور مستقبل کی نسلوں کو سونپنے کےلئے اس کا دوبارہ استعمال کیا جانا چاہئے۔