امراوتی/21جنوری(ایجنسی) آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابو نائیڈو نے پیر کو الزام لگایا کہ مرکزی حکومت ریاست میں صدر راج لاگو کرنے کی دھمکی دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ اس طرح کی دھمکیوں سے کوئی ڈرنے والا نہیں ہے، نائیڈو نے کہا کہ وزیراعظم نریندر
مودی ایک منفی رہنما ہے جنکی قیادت میں ملک پچھے جارہا ہے.
تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) رہنماؤں کو یہاں ٹیلی كانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم اور بی جے پی پر تنقید کی. نائیڈو نے کہا کہ انھوں نے آندھرا پردیش کے لئے کچھ خاص نہیں کیا.