the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حیدرآباد : آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ نہیں ملنے سے ناراض چل رہی چندر ا بابو نائیڈو کی تیلگو دیشم پارٹی ( ٹی ڈی پی ) نے ہی بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے کو دوسرا جھٹکا دے دیا ہے ۔ یہ جھٹکا پہلے جھٹکے سے بھی زیادہ بڑا ہے ۔ مودی کابینہ سے اپنے دو وزرا کو واپس بلانے کے بعد ٹی ڈی پی نے اب این ڈی اے سے ناطہ توڑ لیا ہے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹی ڈی پی کے سینئر لیڈر سی ایم رمیش کے مطابق ہم نے این ڈی اے سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ حمایت واپس لے لی گئی ہے ۔ ہم نے انہیں اپنے خیالات بدلنے کیلئے وقت دیا تھا ، مگر کچھ نہیں ہوا ، جس کے بعد ہم نے اپنی حمایت واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک بیان میں تیلگو دیشم پارٹی نے بھی الگ ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹی ڈی پی نے این ڈی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ پولٹ بیورو کی میٹنگ میں عام اتفاق رائے سے کیا گیا ہے ۔

ادھر جمعہ کو ٹی ڈی پی کی کٹر مخالف وائی ایس آر کانگریس پارلیمنٹ میں مودی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے جارہی ہے ۔ ذرائع کے



مطابق تیلگو دیشم پارٹی اس اعتماد کی تحریک کی حمایت کر سکتی ہے ۔ مستقبل کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے ٹی ڈی پی نے جمعہ کو ایوان کی کارروائی سے پہلے پولٹ بیورو کی میٹنگ طلب کی ہے۔

در اصل مودی حکومت سے اپنے وزرا کو واپس بلانے کے بعد نائیڈو کے مخالف اور وائی ایس آر کانگریس کے سربراہ جگن موہن ریڈی نے انہیں این ڈی اے کی حمایت واپس لینے کا چیلنج کیا تھا ۔ ریڈی نے کہا تھا کہ چندرا بابو ایسا کبھی نہیں کر سکتے ، کیونکہ وہ ڈرتے ہیں۔

اب وائی ایس آر کانگریس نے پارلیمنٹ میں جمعہ کو این ڈی اے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٹی ڈی پی اس کی حمایت کرسکتی ہے ۔ جگن موہن ریڈی نے اس سلسلہ میں سبھی اپوزیشن پارٹیوں کو خط لکھ کر عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا میں بی جے پی کو واضح اکثریت حاصل ہے اور ایسے میں ٹی ڈی پی کے ذریعہ اس عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت کئے جانے یا این ڈی اے سے الگ ہونے سے مرکزی حکومت کو فی الحال کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.