ممبئی، 18 مارچ (یو این آئی) مہاراشٹر کے ناگپور میں پیر کی رات بھڑ کنے والے تشدد پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اور حیدر آباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس اور ریاست میں مہا یوتی۔ این ڈی اے حکومت کے وزراء کے حالیہ بیانات کو اس واقعے
کا سبب قرار دیا ہے۔
اویسی نے الزام لگایا کہ فڑنویس اور ان کی حکومت کے وزراء کے اشتعال انگیز بیانات نے ناگپور میں کشیدگی کو جنم دیا۔
انہوں نے کہا، ”گزشتہ چند ہفتوں کے دوران وزیر اعلیٰ اور مہاراشٹر حکومت کے دیگر وزراء کے بیانات کو جانچنے کی ضرورت ہے، کیونکہ سب سے زیادہ اشتعال انگیز بیانات حکومت کی جانب سے سامنے آرہے ہیں۔