ذرائع:
ناگرکرنول: جیسے جیسے اسمبلی انتخابات کا وقت قریب آرہا ہے، تلنگانہ میں سیاسی زاوئےتبدیل ہوتے نظرآرہے ہیں۔اطلاعات ہیں کہ کانگریس پارٹی کو بڑا جھٹکا لگنے والا ہے۔اوربتایاجارہاہےکہ کانگریس لیڈر ناگم جناردھن ریڈی پارٹی سے استعفیٰ دے کر بی آر ایس میں شامل ہونے والے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے ناگر کرنول کا ٹکٹ نہ ملنے پر کانگریس کو الوداع کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
افواہوں کابازارگرم ہے کہ وہ دو تین دن میں بی آر ایس میں شامل ہو جائیں گے۔اور اس سلسلے میں ناگم جناردھن ریڈی اتوار کی شام ریاستی وزیر کے ٹی آر سے ملاقات کریں گے۔اورکے ٹی آر انہیں اپنی پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے۔ جناردھن ریڈی جلد ہی چیف منسٹرکے چندراشیکھرراو کی موجودگی میں گلابی پرچم تھامینگے۔ کانگریس قیادت نے ناگر کرنول کا ٹکٹ راجیش ریڈی کو الاٹ کیا ہے۔ تب سے ناگم شدید ڈپریشن میں ہیں۔ جن لوگوں کو کانگریس میں ٹکٹ
نہیں ملا وہ بی آر ایس میں شامل ہوئے اور جن کو بی آر ایس میں ٹکٹ نہیں ملا وہ کانگریس میں شامل ہورہے ہیں۔ بہت سے لوگ پہلے ہی کانگریس پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔
سابق وزیر ناگم جناردھن ریڈی نے اپنے دکھ کا اظہار کیا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ کانگریس انہیں ٹکٹ نہ دے کر اس طرح دھوکہ دے گی۔جناردھن ریڈی نے کہاکہ انہوں پارٹی کا قد بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ناگرکرنول میں کانگریس کا مکمل صفایا ہو رہا تھا، انہوں نے بہت سے اقدامات کئے اور پارٹی کو زندہ رکھا۔
انہوں نے استفسارکیا کہ یہ سب کرنے کے بعد انہیں ٹکٹ کیوں نہیں دیا گیا۔انہوں نے شدیدناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس نے انہیں سروے کے نام پر دھوکہ دیا ہے۔اور آج تلنگانہ میں پارٹی تباہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں پارٹی کے لئے کام کرنے والوں کے علاوہ دوسرے لوگوں کو ٹکٹ دینا تکلیف دہ ہے۔ ناگم جناردھن ریڈی نے کہا کہ وہ انکے حامیوں کے ساتھ میٹنگ کرکے مستقبل کے فیصلے کا اعلان کریں گے۔