ذرائع:
نئی دہلی:ملک میں چاول کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظرمرکزی حکومت نے چاول کی دستیابی بڑھانے اور قیمتوں پر نظر رکھنے کے لئے ایک اہم فیصلہ کیاہے۔ بھارت برانڈ کےنام سے فی کلوچاول 29 روپئے میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سبسڈی والے چاول کو نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا(نافیڈ) اور نیشنل کوآپریٹو کنزیومر فیڈریشن( این سی سی ایف)کے ذریعہ کیندریہ بھنڈر کے آؤٹ لیٹس کے ذریعے فروخت کیا جائے
گا۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت پہلے ہی بھارت آٹا اور بھارت دال کے نام سے کم قیمت پر گیہوں کا آٹا اور دال فراہم کر رہی ہے۔ نومبر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں دس فیصد سے زائد اضافے کے باعث غذائی افراط زر 8.7 فیصد تک پہنچ گیا۔ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے، مرکز نے ملک میں چاول کی دستیابی کو بڑھانے کے لئے بھارت چاول کے نام پر سبسڈی والے چاول فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ مرکز نے یہ فیصلہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے لیاہے۔