نیپیڈا،یکم فروری(یواین آئی) میانمار کی فوج نے اسٹیٹ کونسیلر آنگ سان سو کی اور اور صدر ون منٹ اور برسراقتدار پارٹی کے دیگر اراکین کو پیر کو حراست میں لینے کے بعد ایک سال کے لئے ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کیا ۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق پہلے نائب صدر یو منٹ سوے کے ذریعہ
دستخط کردہ مفاہمت نامہ میں فوج کے باضابطہ مائیواڈی ٹی وی پر ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا حالانکہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اب میانمار کے ایگزیکیوٹو صدر کے طورپر کون اپنی خدمات انجام دیں گے۔
اعلان کے مطابق فوج کے کمانڈر ان چیف من آنگ ہلنگ ملک کے اقتدار کو اپنے ہاتھوں میں لینے جارہے ہیں۔