گوہاٹی ، 22 فروری (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ ان کی توجہ شمال مشرق کو ہندوستان کی ترقی کا انجن بنانے اور اس مقصد کے پیش نظر مرکزی اور ریاستی حکومتوں مشترکہ طور پر خطے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پرکام کررہی ہے مسٹر مودی نے آسام کے دھیماجی کے شیلا پتھر میں تیل اور گیس منصوبے کو قوم کے لئے وقف کرنے کے بعد کہا کہ شمال مشرق کو ہندوستان کی ترقی کا نیا انجن بنایا
جائے گا۔ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ اس بات کو محسوس کیا جا رہا ہے۔ "
انہوں نے خصوصی طور سے سابقہ حکومتوں پر الزام عائد کیا کہ آسام میں برہم پتر کے شمالی علاقے کے ساتھ سوتیلا رویہ اختیار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ "چائے کے باغات کا آسام کی معیشت میں بڑا کردار ہے۔ ان چائے باغات میں کام کرنے والے لوگوں کی زندگی کو آسان بنایا جانا چاہئے۔ یہ ہماری حکومت کی ایک بڑی ترجیحات میں سے ایک ہے۔‘‘