the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
یوتمال ( مہاراشٹر)، 16 فروری (ایجنسی) وزیراعظم نریندر مودی نے سنیچر کو ایک بار پھر دوہرایا کہ پلوامہ کے شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور اس کے قصوروار چاہے جتنا چھپ جائیں، ان کو ان کے اس گناہ کی سزا ضرور ملے گی۔
یہاں ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے پلوامہ کے شہیدوں کو ایک بار پھر سلام کرتے ہوئے ملک کے عوام سے صبر و تحمل اور اپنے جوانوں پر یقین رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ "پلوامہ کے قصورواروں کو کیسے، کہاں، کب، کونسی اور کس طرح کی سزا دی جائے گی، اس کا تعین ہمارے جوان کریں گے۔ شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور دہشت گردوں کو ان کے کئے کی سزا ضرور ملے گی"۔



font-size: 18px; text-align: start;">پاکستان کا نام لئے بغیر مسٹر مودی نے کہا کہ "ہندوستان کی تقسیم کے بعد جو ایک ملک وجود میں آیا، دہشت گردوں کی پناہ گاہ اور دہشت گردی کا دوسرا نام بن چکا ہے۔ یہ ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر ہے اور اس کے منصوبوں کو ہم کسی طور کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ فوجیوں، خاص کر سینٹرل ریزرو پولیس فوس میں جو غصہ ہے، اس سے بھی ملک بخوبی واقف ہے۔ اس لئے حٖفاظتی دستوں کو پوری آزادی دے دی گئی ہے۔ دہشت گرد تنظیموں اور دہشت گردوں کے سرپرستوں نے جو گناہ کیا ہے وہ چاہے جتنا چھپنے کی کوشش کریں، انہیں سزا ضرور ملے گی "۔


مسٹر مودی نے پلوامہ حملے کے سلسلے میں پاکستان کو جمعہ کے روز سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ حفاظتی دستوں کو پوری آزادی دے دی گئی ہے اور ہم شہیدوں کے خون کی ایک ایک بوند کی قیمت وصول کرکے رہیں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.