: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ناگپور ، 30 دسمبر ( یو این آئی ) وشو ہندو پریشد کے جوائنٹ جنرل سکریٹری ڈاکٹر سریندر کمار جین نے کہا ہے کہ اگر مسلمان کاشی اور متھرا پر اپنا دعویٰ ترک کر دیں تو وہ ہر مسجد کے نیچے شیولنگ کی تلاش بند کر دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اگر مسلم کمیونٹی پہل کرے اور محبت کے ساتھ اپنے حقوق سے دستبردار ہو جائے، تعصب ترک کر دے تو آپ ہمارا دل جیت لیں گے ور نہ ان معاملات کا فیصلہ کرنے کے لیے عدالتیں موجود ہیں۔ ڈاکٹر جین نے پیر کو ایک بیان میں کہا
کہ وشو ہندو پریشد نے اپنے کسی موضوع کو نہیں چھوڑا ہے۔ وہاں مندر بنائیں گے ، مندر کو عظیم عظیم الشان بنائیں۔ گے کے وعدے کے مطابق ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے ، اب کرشن جنم بھومی اور کاشی و شوناتھ مندر آزاد ہوں گے۔ جین نے کہا کہ امن پسند ہندو سماج 1984 سے کاشی اور متھرا پر دعویٰ کر رہا ہے۔ اس وقت بھی ہم نے مسلمانوں کو یہ تجویز پیش کی تھی کہ اگر وہ ان دونوں جگہوں پر اپنادعویٰ ترک کر دیں تو ہندو برادری باقی جگہوں پر دعویٰ نہیں کرے گی۔