the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پاکستان/دبئی میں منعقد ہونے والی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کون سی ٹیم جیتے گی؟

آسٹریلیا
انڈیا
پاکستان
نئی دہلی 2 اپریل (یو این آئی) اگر یہ متنازعہ اور فرقہ وارانہ تفریق پر مبنی بل پارلیمنٹ سے منظور کر لیا گیا تو مسلم پر سنل بور ڈ تمام دستوری، قانونی اور جمہوری ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے ، اس کے بورڈ خلاف اس وقت تک ملک گیر تحریک چلائے گا جب تک کہ یہ متنازعہ ترمیمات واپس نہیں لی جاتیں۔
اس عزم کا اظہار ہنگامی طور پر منعقدہ پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج حکومت ہند وقف ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے جا رہی ہے ، جس پر مختصر بحث کے بعد اندیشہ ہے کہ اسے منظور کر لیا جائے گا۔ ہم ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ یہ بل نہ صرف دستور ہند کے بنیادی حقوق سے متصادم ہے ( آرٹیکل 26, 14,25) بلکہ تفریق پر مبنی ہے



اور بی جے پی کے فرقہ وارانہ ایجنڈے کا حصہ ہے جس کے ذریعہ وہ مسلمانوں کے بنیادی حقوق سلب کر کے انہیں دوسرے درجہ کا شہری بنانا چاہتی ہے۔ لہذا ہم اسے پوری طرح مسترد کرتے ہیں۔ 
اس سے قبل بھی یہ متنازعہ بل پارلیمنٹ میں بحث کے لئے پیش کیا گیا تھا اور اپوزیشن کی سخت مخالفت کے بعد اسے جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ جے پی سی نے اس پر متعلقہ افراد سے رائے طلب کی۔ مسلمانوں کی غیر معمولی اکثریت نے انہیں متنازعہ ، تفریق پر مبنی ، دستور کے بنیادی حقوق سے متصادم اور وقف املاک کو ہڑپنے کے فرقہ وارانہ ایجنڈے کا حصہ بتا کر اسے کلیتاً مسترد کر دیا۔ جے پی سی نے اس پر غیر متعلقہ افراد ، جماعتوں اور اداروں سے بھی رائے طلب کی، جنہوں نے ان ترمیمات کے حق میں رائے دی ( حکومت کے منشاء کے مطابق )۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.