: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 17 مارچ (یو این آئی) مسلم تنظیموں کے رہنماؤں اور ممبر ان پارلیمنٹ ، مذہبی قیادت اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈران نے آج وقف ترمیمی بل کے خلاف تاریخی جنتر منتر پر دھرنا اور احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا اس سیاہ بل کو واپس لے تاکہ اقلیتوں کے مذہبی معاملات کی آئینی حفاظت ہو سکے اور اقلیتوں کے مذہبی اقدار کی پامالی نہ ہو۔ اس احتجاجی جلسے کا اہتمام آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ نے کیا تھا۔ اس احتجاج میں جماعت اسلامی ہند ، جمعیۃ علمائے ہند ، جمعیۃ علمائے ہند ( محمود )، آل انڈیا مسلم
مجلس مشاورت ، آل انڈیا مرکز اہل حدیث ، متعدد مسلم تنظیموں اور سیاسی پارٹیوں میں کانگریس ، سماج وادی پارٹی، ترنمول کانگریس پارٹی، کمیونسٹ پارٹی (مارکسی) کمیونسٹ پارٹی (ماؤنواز) انڈین مسلم لیگ ، انڈین یونین لیگ اور دیگر پارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ وقف ترمیمی بل کی مخالفت اور اسے وقف جائدادوں کو ہڑپنے کی سازش قرار دیتے ہوئے آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ اگر حکومت یہ بل پاس کر دیتی ہے تو اس کے خلاف ملک گیر سطح پر اور ملک کے ہر گلی اور چوراہے پر احتجاج کیا جائے گا-