: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
جے پور/22فروری(ایجنسی) راجستھان کے جے پور میں وشوکرما انڈسٹریل ایریا میں کام کرنے والے ایک مزدور کو بچہ چوری کرنے اور ایک چھوٹی بچی کے ساتھ چھیڑ خانی کے شبہ میں بھیڑ نے وحشیانہ انداز میں پٹائی کر دی جس سے 25 سالہ شخص کی بدھ کے روز یعنی 21 فروری کو موت ہو گئی۔ متوفی محمد فیصل صدیقی بنیادی طور پر اتر پردیش کے کانپور کا رہنے والا تھا۔ خبرساں رساں ایجنسی ای این ایس کے مطابق بچی کے والد اسلم انصاری نے متوفی محمد فیصل صدیقی پر عائد الزامات کی تردید کی ہے۔
بچی کے والد نے کہا'وہ
اکثر میری بچی کے ساتھ رہتا تھا، ہم نے کبھی اس کی جانب سے کسی ناخوشگوار رویے کو نہیں دیکھا، اگر کچھ بھی غلط ہوتا تو میری بچی مجھے بتا چکی ہوتی۔ یہ کہنا غلط ہوگا کہ اس کا ارادہ میری بچی سے چھیڑ خانی کرنے کا تھا'۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملہ میں دو لوگ گرفتار کئے گئے ہیں۔ گزشتہ 3 فروری کو ہونے والے اس واقعہ کے بعد بدھ کو صدیقی کا چھوٹا بھائی سیف کانپور سے جے پور پہنچا۔ اس نے الزام لگایا کہ جے پور کے سوامی مان سنگھ اسپتال کے ڈاکٹروں نے منگل (20 فروری) کو اس کے بھائی کی نازک حالت میں ہی اسے ڈسچارج کر دیا تھا۔ اسپتال نے اس کےالزامات کو مسترد کردیا ہے۔