: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
واشنگٹن، 20 نومبر (یو این آئی) دنیا کے دولت مند ترین شخص ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا طاقت ور ترین راکٹ " اسٹار شپ " منگل کے روز ٹیکساس سے خلا میں روانہ ہو گیا اس موقع پر کمپنی کے سر براہ ایلون مسک کے ہمراہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود تھے اس سے قبل اسٹار شپ کی پانچ آزمائشی پروازیں ہو چکی ہیں۔
پانچویں پرواز کے دوران میں راکٹ
تکنیکی خرابی کے سبب حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ کل منگل کے روز ٹیکساس میں تجرباتی پرواز شروع ہونے کے صرف چار منٹ بعد ہی بوسٹر سے جڑنے کی کوشش منسوخ کر دی گئی جس کے تین منٹ بعد بوسٹر سمندر میں گر گیا۔ اسپیس ایکس کمپنی کے ترجمان ڈان ہوٹ کے مطابق بوسٹر سے جڑنے کے سلسلے میں تمام مطلوبہ تقاضے پورے نہیں ہوئے اس وجہ سے فلائٹ کنٹرولر ، بوسٹر کو لانچنگ کے مقام پر واپس نہیں لا سکا۔