the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ذرائع: 

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے حیدرآباد موسی ریور فرنٹ پراجکٹ کے کاموں کو انجام دینے کے لئے سنگاپور سے تعلق رکھنے والی مین ہارٹ کمپنی کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ اس موقع پر کمپنی کے نمائندوں نے مختلف ممالک میں ان کی کمپنی کی جانب سے انجام دیئے گئے پراجکٹس کے ڈیزائن اور حیدرآباد میں موسی ندی کی ترقی کے لئے تیار کردہ پراجکٹ کے نمونو پر پاور پوائنٹ پریزینٹیشن پیش کیا۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے کمپنی کے نمائندوں کو بتایا کہ وہ حیدرآباد کے مستقبل کی ضروریات کے مطابق موسی ریور ڈیولپمنٹ پروجکٹ کے نمونوں کو تیا رکریں جس سے مستقبل میں آوٹر رنگ روڈ، ریجنل رنگ روڈاور شہر کے اطراف آنے



والے میٹر وریل کے علاقوں کی اصلی حالت تبدیل ہوسکے۔ چیف منسٹر نے کہاکہ موسی ریورفرنٹ پراجکٹ کے کاموں کو انجام دینے کے لئے عالمی سطی کی کئے مشہور کمپنیاں دلچسپی دکھا رہی ہیں تاہم اس طرح کے کاموں کو انجام دینے والی کمپنی کو ہی موسی ریور پراجکٹ کے کام حوالے کئے جائیں گے۔ چیف منسٹر کے ساتھ منعقدہو ئے اس اجلاس میں مین ہارٹ گروپ کے سی ای او عمر شہزاد،سریش چندرا کے علاوہ کمپنی کے دیگر نمائندے موجود تھے۔ اس کے علاوہ اس اجلاس میں چیف سکریٹری شانتی کماری، محکمہ بلدی نظم ونسق اور شہری ترقی کے پرنسپال سکریٹری دانا کشور،ایچ ایم ڈی اے کی جوائنٹ کمشنر اور موسی ریور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی مینیجنگ ڈائرکٹر امراپالی بھی موجود تھیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.