: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 14 اگست (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمونے کہا ہے کہ ہندوستان ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے لئے تمام شعبوں میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور مشکل وقت میں جہاں زیادہ تر معیشتیں نازک دور سے گزر رہی ہیں، ہندوستانی معیشت نہ صرف مضبوط ثابت ہوئی ہے بلکہ دوسرے ممالک کے لیے بھی امید کا ذریعہ بن گئی ہے ملک کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پر کہا کہ آپ سب کو میری طرف سے دلی مبارکباد ! یہ دن ہم سب کے لئے باعث فخر اور مقدس ہے۔ چاروں طرف جشن کا ماحول دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ یہ خوشی اور فخر کی بات ہے کہ قصبات اور گاؤوں میں، یعنی ملک میں ہر جگہ بچے ، نوجوان اور بزرگ سب جوش کے ساتھ یوم آزادی کے جشن کو
منانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ لوگ بڑے جوش و خروش کے ساتھ آزادی کا امرت مہوتسو منارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کا جشن، مجھے میرے بچپن کے دنوں کی یاد بھی دلاتا ہے۔ اپنے گاؤں کے اسکول میں یوم آزادی کی تقریب میں حصہ لینے کی ہماری خوشی رو کے نہیں رکھتی تھی، جب ترنگا لہرایا جاتا تھا، تب ہمیں لگتا تھا جیسے ہمارے جسم میں بجلی سی دوڑ گئی ہو۔ حب الوطنی کے فخر سے لبریز دل کے ساتھ ہم سب قومی پرچم کو سلامی دیتے تھے اور قومی ترانہ گاتے تھے۔ مٹھائیاں تقسیم کی جاتی تھیں اور حب الوطنی کے گیت گائے جاتے تھے ، جو کئی دن تک ہمارے دل و دماغ میں چھائے رہتے تھے۔ یہ میری خوش قسمتی رہی کہ جب میں اسکول میں استاد ہوئی ، تو مجھے پھر وہی تجربات حاصل کرنے کا موقع ملا۔