: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی 13 مارچ (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند در و پدی مرمونے ہولی کے مقدس تہوار پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے محترمہ مرمو نے جمعرات ہولی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا، " ہولی کے پر مسرت موقع پر ، میں ہندوستان اور بیرون ملک کے تمام لوگوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں انہوں نے کہا، " رنگوں کا یہ تہوار اپنے ساتھ خوشی اور جوش و خروش لے کر
آتا ہے۔ یہ تہوار ہماری زندگیوں میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کے جذبات کو مضبوط کرتا ہے۔ ہولی کے بہت سے رنگ تنوع میں اتحاد کے جذبے کو ظاہر کرتے ہیں۔ ہولی کا یہ تہوار برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت بھی ہے۔ یہ تہوار ہمیں سکھاتا ہے کہ ہمیں ہر ایک کے ساتھ محبت اور ہم آہنگی برقرار رکھنی چاہیے۔ میری خواہش ہے کہ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشحالی اور خوشیاں لائے۔