: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 30 مارچ (یو این آئی) صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے ہفتہ کو یہاں سابق وزرائے اعظم پی وی نرسمہا راؤ اور چودھری چرن سنگھ، بہار کے سابق وزیر اعلیٰ کرپوری ٹھاکر اور عظیم زرعی سائنسدان ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن کو ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز بھارت رتن سے نوازا۔
ان چاروں شخصیات کو یہ اعزاز بعد از مرگ دیا گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنمالال کرشن اڈوانی کو بھی بھارت رتن دینے کا اعلان کیا گیا تھا،
لیکن انہیں آج یہ اعزاز نہیں دیا گیا۔ راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقریب میں مسٹر نرسمہا راؤ کے بیٹے مسٹر پی وی پر بھا کر راؤ ، شری چودھری چرن سنگھ کے پوتے مسٹر جینت سنگھ ، مسٹر کر پوری ٹھاکر کے بیٹے مسٹر رام ناتھ ٹھا کر اور ڈاکٹر سوامی ناتھن کی بیٹی محترمہ نتیار اؤ نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکار جن کھڑگے ، کئی مرکزی وزراء اور کئی معززین موجود تھے۔