the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی/26مارچ(ایجنسی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے سینئر لیڈر اور سابق صدر لال کرشن اڈوانی کا ٹکٹ کاٹنے کے بعد اپنے ایک اور سابق صدر اور کانپور سے موجودہ رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی کو بھی ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ڈاکٹر جوشی نے پیر کو دیر رات ایک بیان جاری کر کے کہا"مجھے پارٹی نے لوک سبھا انتخابات نہ لڑنے کا اعلان کرنے کی ہدایت دی ہے "۔

انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ پا رٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری رام لال نے ان سے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کرنے کو کہا ہے۔



انہوں نے یہ بیان کانپور کے ووٹروں کیلئے جاری کیا ہے جہاں سے 2014 میں وہ تقریبا 57 فیصد ووٹ حاصل کر کے رکن پارلیمان منتخب ہوئے تھے۔ اس سے قبل پارٹی کے ایک اور سینئر لیڈر اور دیوریا سیٹ سے موجودہ ایم پی کلراج مشرا نے بھی لوک سبھا انتخابات نہ لڑنے کا اعلان کیا تھا۔


بی جے پی کے اس فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے اتر پردیش کی حکومت میں وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہا"وہ پارٹی کے بانیوں میں سے ہیں اور بی جے پی نے انہیں"مارگ درشک منڈل"میں رکھ کر احترام دیا ہے۔ ڈاکٹر جوشی کو ٹکٹ دینا یا نہ دینا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.