ذرائع:
ورنگل: بھارت جاگروتی تنظیم کی صدر اورایم ایل سی کے کویتا نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست میں ذات پات کی مردم شماری کرانے اور بی سی کو 42 فیصد ریزرویشن دینے کے بعد ہی بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ واضح کیا گیا ہے کہ ذات پات کی مردم شماری کا عمل فوری طور پر 6 ماہ میں شروع کیا جائے جیسا کہ کانگریس پارٹی کے انتخابات کے دوران بی سی ڈکلریشن میں اعلان کیا گیا تھا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگرجلدبازی میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کروانا چاہتے ہیں تو وہ خاموش نہیں رہینگے۔
منگل کو ورنگل میں بی سی طبقات کے حقوق کے لئے بھارت جاگروتی تنظیم اور یونائیٹڈ پول فرنٹ کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقد کی گئی گول میز میٹنگ میں ایم ایل سی کویتا نےمہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایم ایل سی کویتا نے یاد دلایا کہ اگرچہ بہار میں ذات پات کی مردم شماری
ہوئی تھی، لیکن عدالتوں میں مشکلات تھیں اور کانگریس پارٹی نے کرناٹک میں ذات پات کی مردم شماری کرانے کا وعدہ کیا تھا اور اسے پورا نہیں کیا گیا۔ ان حالات میں تلنگانہ میں کانگریس حکومت کو اس سلسلے میں اقدامات کا اعلان کرنا چاہئے اور اقتدار میں آنے کے دو ماہ بعد بھی ایک قدم آگے نہ بڑھانے پر تنقید کی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ کانگریس پارٹی نے کہا تھا کہ اگر بلدیاتی انتخابات میں 42 فیصد ریزرویشن فراہم کیا جاتا ہے تو تقریباً 24 ہزار نئے بی سی ایم پی ٹی سی، سرپنچ، کونسلر، کارپوریٹر اور زیڈ پی ٹی سی بن جائیں گے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بی سی کو انتظامیہ میں حصہ لینے کے لیے فوری طور پر مردم شماری کا عمل شروع کیا جانا چاہیے۔ نیز، بی سی طبقات کی فلاح وبہبود کے لئے ہر سال کانگریس نے 20 ہزار کروڑ روپئےکا بجٹ مختص کرنے کا وعدہ کیا ہے، لہذاجاریہ سال 2024-25 کے بجٹ میں حکومت 20 ہزار کروڑ روپے مختص کرے گی۔