the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ، 22 اکتوبر ( یواین آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کے روز کہا کہ ملک کی سمندری سرحدیں بحریہ کے ہاتھوں میں مکمل طور پر محفوظ ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ممبئی جیسے دہشت گردانہ حملے پھر نہیں ہونے دیے جائیں گے فوج بھون میں یہاں بحریہ کے سب سے اعلیٰ کمانڈروں کے اجلاس سے خطاب کرنے کے بعد مسٹر سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ کمانڈروں سے بات چیت کے بعد وہ پر اعتماد ہیں کہ سمندری سرحدیں بحریہ کے ہاتھوں میں محفوظ ہیں مندری سرحد پر چاق و چوبند سکیورٹی انتظامات ہیں اور انہیں یقین ہے کہ سمندری



سرحد کے ذریعے ممبئی جیسے دہشت گردانہ حملے کو دہرایا نہیں جا سکتا۔پاکستان کے وزیر شیخ رشید کے اس بیان پر کہ اب توپ نہیں نیو کلیائی بم چلے گا، انہوں نے کہا کہ ہندوستان کبھی جارحانہ نہیں رہا ہے، نہ کسی کی ایک انچ زمین پر قبضہ کیا لیکن اگر کسی نے ہماری طرف بری نظر سے دیکھا تو ہماری مسلح افواج کسی کو بھی منہ توڑ جواب دینے کے قابل ہے۔انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبہ میں ’ میک ان انڈیا‘ منصوبہ بندی کو فروغ دیا جا رہا ہے اور ملک کو اس شعبے میں خود کفیل بنانے کے ساتھ ساتھ دفاعی برآمدات کا گڑھ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.