ذرائع:
اتوار کی صبح پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر کثیر العقیدہ دعائیں کی گئیں۔ 'سرو دھرم' دعائیہ تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی،
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، مرکزی وزراء اور مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔ اس سے پہلے پی ایم مودی نے اوم برلا کے ساتھ نئی پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر 'ہون' کیا اور نئی پارلیمنٹ میں 'سینگول' بھی لگایا۔