: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 6 ڈسمبر (ذرائع) دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایک بڑی میٹنگ ہو رہی ہے۔ اس میٹنگ میں اسمبلی انتخابات جیتنے والے تمام 12 ایم پیز حصہ لے رہے ہیں۔ اس میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور امیت شاہ بھی موجود ہیں۔ امکان ہے کہ اس میٹنگ میں تین ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے
ناموں پر بھی بات ہو سکتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ مسلسل دوسری ملاقات ہے۔ منگل کو بھی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر وزرائے اعلیٰ کے ناموں کے حوالے سے اجلاس ہوا جو 4 گھنٹے تک جاری رہا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے راجستھان ، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش سے کامیاب رہی-