ممبئ، یکم اگست (یو این آئی) ممبئی کی خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے پیر کو شعلہ بیان شیو سینا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کو ممبئی کی ایک 'چال کی تعمیر نو کے معاملے میں ہوئی اقتصادی گھپلے بازی کے جرم میں منی لانڈرنگ کے معاملے میں 4 اگست تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی تحویل میں دئیے جانے کا حکم جاری کیا راوت کو آج صنح بروز پیر کو مرکزی ایجنسی نے اس وقت گرفتار کیا تھا جب ایجنسی کو چال کی تعمیر نو میں مبینہ بے ضابطگیوں کا پتہ چلا تھا-
راوت کو پولیس کی بھاری جمعیت میں خصوصی پی ایم ایل اے عدالت
کے خصوصی جج ایم جی دیشپانڈے کے سامنے پیش کیا گیا جن کے روبرو ای ڈی کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ہیتن وینیگانکر نے ریمانڈ کی درخواست پیش کی اور عدالت کو بتلایا کہ ملزم کے خلاف بادی النظر میں شواہد موجود ہے اوراس کے لئے ملزم کی کم ازکم آٹھ دنوں کی تحویل ضروری ہے- وکیل استغاثہ نے عدالت کو بتلایا کہ اس گھوٹالے میں ملوث رقم (1.06 کروڑ روپے) سے ملزم نے علی باغ نامی مقام پر واقع کیھم بیچ پر ایک پلاٹ خریدا گیا تھااور اسی رقوم سے دیگر جائدادئیں بھی خریدی گئی ہے نیز اب تک جو تفشیش کی گئ ہے اس سے یہ پتہ چلا ہیکہ ۔